عید رمضان کے معنی
عید رمضان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ عی + دے + رَمَضان }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |عید| کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر عربی سے مشتق اسم |رمضان| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٧٣٩ء کو "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
عید رمضان کے معنی
١ - اہل اسلام کا سب سے بڑا تیوہار جو ماہ رمضان کے بعد یکم شوال کو منایا جاتا ہے، عید، عید الفطر۔
"ایک مرتبہ عید رمضان کا چاند نظر آنے پر جہانگیر نے بے ساختہ کہا۔" (١٩٨٢ء، آتش چنار، ١٣٧)