عید ملن کے معنی

عید ملن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عِید + مِلَن }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |عید| کے ساتھ ہندی مصدر |ملنا| کا حاصل مصدر |ملن| لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٧٤ء "ہم یاراں دوزخ" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

عید ملن کے معنی

١ - عید کے موقع پر ملاقات، عید ملنا، عید کی خوشی میں ایک دوسرے سے معانقہ کرنا۔

"ایک دوسرے سے گلے ملنے گلے، بھارتی انٹیلی جینسں اور گارڈ ڈیوٹی کا عملہ پاس کھڑا عید ملن کا یہ منظر دیکھ رہا تھا۔" (١٩٧٤ء، ہم یاراں دوزخ، ١٨٣)