عیسیء دوراں کے معنی
عیسیء دوراں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ عی + سا (ا بشکل ی) + اے + دَو (و لین) + راں }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |عیسٰی| کے آخر پر کسرۂ صفت لگا کر فارسی زبان سے ماخوذ اسم |دوراں| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٧٠ء کو "الماس درخشاں" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی
عیسیء دوراں کے معنی
١ - اپنے زمانے کا بہت بڑا طبیب، طبیب کامل؛ مراد: حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم۔
بالینِ غم پہ عیسٰی دوراں کب آئے گا معبود وہ پیمبر درماں کب آئے گا (١٩٣٣ء، سیف و سبو، ٢٣٢)