عیسی مریم کے معنی
عیسی مریم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ عی + سا (ا بشکل ی) + اے + مَر + یَم }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |عیسٰی| کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر عربی سے مشتق اسم |مریم| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٨٤ء کو "آفتاب داغ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
عیسی مریم کے معنی
١ - بی بی مریم کے بیٹے حضرت عیسٰی۔
اک تہماری چپ میں سو اعجاز دیکھے اے تبو دم بخود ہے عیسٰی مریم تمہارے سامنے (١٨٨٢ء، آفتاب داغ، ٩٩)