عیش انگیز کے معنی
عیش انگیز کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ عَیش (ی لین) + اَن (ن غنہ) + گیز (ی مجہول) }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |عیش| کے ساتھ فارسی مصدر |انگیختن| سے فعل |امر انگیز| لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٨٦ء کو "کلیات منیر نیازی" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی
عیش انگیز کے معنی
١ - عیش آفریں، لذت آفریں، سرور آگیں۔
جی تو کہتا ہے کہ اس کو ساتھ ہی رکھیں مگر اپنے پاس اس حسن عیش انگیز کی قیمت کہاں (١٩٨٢ء، کلیات منیر نیازی، ٨٠)