غازہ بندی کے معنی

غازہ بندی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ غا + زَہ + بَن + دی }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |غازہ| کے بعد فارسی |بستن| مصدر سے صیغہ امر |بند| بطور لاحقہ فاعلی کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٩٣٥ء کو "معاشرت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

غازہ بندی کے معنی

١ - غازہ لگانے کا عمل، سرخی پوڈر لگانا، بناؤ سنگھار۔

"چہروں پر جو پہلے جھریوں کا مجموعہ تھے . یک بیک صحت کی سرخی غازہ بندی کرنے لگی۔" (١٩٣٥ء، معاشرت، ٨)