غارت زدہ کے معنی

غارت زدہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ غا + رَت + زَدَہ }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |غارت| کے بعد فارسی مصدر |زدن| کا صیغہ حالیہ تمام |زدہ| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے ١٨٢٤ء کو "دیوان مصحفی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

اقسام اسم

  • جمع : غارَت زَدْگان[غا + رَت + زَد + گان]

غارت زدہ کے معنی

١ - لٹا ہوا، تباہ و برباد۔

"غالب نے عزیزوں دوستوں کو خط لکھے اور اطلاع دی کہ دلی اب ایک غارت زدہ شہر ہے۔" (١٩٨٧ء، قومی زبان، کراچی، اکتوبر، ١١)