غبار کے معنی
غبار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ غُبار }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق کلمہ ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٦٧٨ء کو "کلیات غواصی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["گزرنا","گرد ملی ہوئی ہوا","مٹی جو ہوا میں اُڑ رہی ہو"]
غبر غُبار
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
غبار کے معنی
نہ جانے کب سے ہے مجھ کو یہ انتظارِ حضورۖ کہ میرے سر پہ مدینے کا ہو غبارِ حضورۖ (١٩٨٤ء، ذکرِ خیر الانام، ١٠٤)
سمجھ گیا جو ملیں خاک میں تمّنائیں غُبار ہے مری جانب سے آسماں تجکو (١٩١٥ء، جانِ سخن، ١٠٩)
آج جی بھر کے رو لیے لیکن پھر بھی دل کا غبار کم نہ ہوا (١٩٨٧ء، بُوئے رسیدہ، ٢٥١)
غبار درد سجا کر سلگتی آنکھوں میں میں تتلیوں کی طرح خوشبوؤں کو ڈھونڈتا ہوں (١٩٨١ء، اکیلے سفر کا اکیلا مسافر، ٢٢)
"محمد رشید فتحپوری. خط غبار و گلزار دشیفتہ سے ماہر،" (١٩٣٦ء، ہنر مندان اودھ، ٢٤)
غبار کے مترادف
آزردگی, زنگ, رنج, گرد, کدورت, گھٹا, دھول, خاک
آزردگی, تکدّر, تیرگی, خاک, دھند, دھول, رنج, رنجش, غَبَرَ, گرد, ملال, کدورت
غبار کے جملے اور مرکبات
غبار آلود, غبار خاطر, غبار راہ, غبار دل
غبار english meaning
(also خط غبار khat|t-e ghubar) style of urdu writing in minute characters(also خط غبار khat|t-e ghubar|) style of Urdu writing in minute charactersa dust stormcloud of dustClouds of dustdustdust stromestrangementfoulnessill-feeling
شاعری
- ہوا میں سجدہ میں پر نقش میرا یار رہا
اُس آستاں پہ مری خاک سے غبار رہا - آوارہ خاک میری ہو کس قدر الٰہی
پہنچوں غبار ہو کر میں آسماں تلک تو - ترے کوچے کے شوق طوف میں جیسے بگولا تھا
بیاباں میں غبار میر کی ہم نے زیارت کی - دل کی کدورت اپنے اِک شب بیان ہوئی تھی
رہتا ہے آسماں پر تب سے غبار ہر شب - کوچے کی اُس کے راہ نہ بتلائی بعد مرگ
دل میں صبا رکھے تھی مری خاک سے غبار - ہے پریشاں دشت میں کس کا غبار ناتواں
گرد کچھ گستاخ آتی ہے چلی محمل کے پاس - نزدیک عاشقوں کے زمیں ہے قرار عشق
اور آسماں غبار سرِ رہگزار عشق!! - چمن میں رنگِ بہار اُترا تو میں نے دیکھا
نظر سے دل کا غبار اُترا تو میں نے دیکھا - تلاش ہے کئی چہروں کی کارواں میں مجھے
اس انتظار میں ہوں کم ذرا غبار تو ہو - حاصل ہوا نہ خاک بھی آپس کی نزاع سے
دل سے غبار کافر و دیندار لے چلے
محاورات
- آئینہ دل پر (غبار) گرد ملال ہونا
- آئینہ دل پر غبار آنا
- آنکھوں پر غبار چھانا یا رہنا
- آنکھوں میں غبار آجانا۔ چھاجانا یا ہوجانا
- آنکھیں غبار لانا
- دل سے غبار نکلنا
- دل میں غبار ہونا
- دل میں غبار آنا
- دل میں غبار بھرا رہنا یا بھر رہنا
- دل میں غبار رکھنا