غریب نواز

{ غَرِیْب + نَواز }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |غریب| کے بعد فارسی مصدر |نواختن| کا صیغہ فعل امر |نواز| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٣٩ء کو "کلیاتِ سراج" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی

غریب نواز کے معنی

١ - بے کس کی پرورش و دیکھ بھال کرنے والا، غریب پرور۔

"تھے بھی وہ بڑے صوفی منش، شریف الطبع خدا ترس اور غریب نواز شخص۔" (١٩٨٢ء، آتش چنار، ٢٦٤)

انگلش

["courteous to strangers; kind to the poor","hospitable; one who is kind to the poor"]