غیور کے معنی

غیور کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ غَیُور }بہت غیر والا

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق کلمہ ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["رشک کھانا","ازحد رشک کرنے والا","بہت غیرت کرنے والا","خدا کا نام","غیرت مند","غیرت کرنے والا","لاج پال"],

غار غَیُور

اسم

صفت ذاتی, اسم

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : غَیُوروں[غَیُو + روں (و مجہول)]
  • لڑکا

غیور کے معنی

١ - بہت غیرتمند، بڑی غیرت والا، اپنی عزت کا پاس لحاظ کرنے والا۔

"گھوڑا ایک ایسے غیور اور باحمیت شخص کی طرح . اپنی بے بسی کی حالت میں ذراسی سبکی کو انتہائی ذلت سمجھ کر بگڑ جاتا ہے۔" (١٩٨٦ء، قومی زبان، کراچی، فروری، ٥٢)

٢ - خود دار۔

"انکی طبیعت نہایت غیور اور بے پروا واقع ہوتی تھی صدہا امرائے روزگار نے چاہا کہ یہ درباری پابندی اختیار کریں . مگر پابندی پسند نہ کی۔" (١٩٢٨ء، حیات مومن (نگار کراچی، اگست، ١٩٩٠))

٣ - بہادر، آن پر مرمٹنے والا۔

"اُسے اطلاع دو کہ وہ ایک بہادر اور غیور باپ کی بیٹی کی طرح زرہ بکتر اور اسلحہ سے لیس ہو کر تیار ہو جائے۔" (١٩٨٩ء، افکار، کراچی، نومبر، ٥٢)

٤ - بہت رشک کرنے والا۔

 او حسن بہت غیور ہے تو نزدیک بھی ہو تو دور ہے تو (١٩٢٥ء، شوق قدوائی، مثنوی حسن، ٢٣)

٥ - خدا کا ایک صفاتی نام۔

 پلائی امر خدائے جلیل نے وہ چیز کہ جسکو جانتا ہے خود وہ قادر و غیور (١٨٨٦ء، دیوانِ سخن، ١٥)

غیور الدین، غیور الایمان

غیور english meaning

very jealous (in point of love or honour); high-minded; an epithet of the Dietyhigh-mindedwith a keen sense of honour. [A~غیرت]Ghayoor

شاعری

  • سب غیور اٹھ گئے طوفان کچھ ایسا اٹھا
    شرم باقی نہ رہی آنکھ کا پردا اٹھا
  • سپہ شام میں کھویا جو گیا آنکھ کا نور
    گرتے پڑتے ہوے مقتل کو چلے شاہ غیور
  • بات کا تُو پٹھان ہے
    اِک غیور افغان ہے

Related Words of "غیور":