فائدہ کے معنی

فائدہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ فا + اِدَہ }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ کلمہ ہے جو اردو میں اپنی اصل ساخت اور مفہوم کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["حاصل ہونا","صحت مندی","صحت یابی","نتیجہ کسی کہانی کا","نقصان یا ضرر کا نقیض"]

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : فائِدے[فا + اِدے]
  • جمع : فَوائِد[فَوا + اِد]
  • جمع غیر ندائی : فائِدوں[فا + اِدوں (و مجہول)]

فائدہ کے معنی

١ - نفع، نقصان یا ضررَ کا نقیض؛ (مجازاً) بھلائی، نیکی۔

"ایک بوتل کا فائدہ رہتا ہے اور پھر تیل اچھا۔" (١٩٠٨ء، صبحِ زندگی، ١٩٠)

٢ - نتیجہ، ثمرہ، حاصل، پھل۔

 گر خامشی سے فائدہ اَخفائے حال ہے خوش ہوں کہ میری بات سمجھنی محال ہے (١٨٦٩ء، دیوانِ غالب، ٣٠٥)

٣ - غرض، مطلب، واسطہ، پیداوار، محاصل، آمدنی۔ (فرہنگِ آصفیہ)

فائدہ کے مترادف

اثر, آمدنی, حصول, ثمر, کفایت, سود, افادہ, فیض, مفاد, یافت, نفع, منافع

آرام, آمدنی, افاقہ, بھلائی, بہتری, حاصل, حصول, خوبی, سود, غرض, فَیَدَ, فیض, محاصل, مطلب, منافع, منفعت, نتیجہ, نفع, وصف, یافت

فائدہ کے جملے اور مرکبات

فائدہ بخش, فائدہ مند

فائدہ english meaning

profitgainadvantageutilitybenefitinterestefficacy cureout-turnuseyield

شاعری

  • بس طبیب اُٹھ جا مری بالیں سے مت دے درد سر
    کام جاں آخر ہُوا اب فائدہ تدبیر کا
  • تفحص فائدہ ناصح تدارک تجھ سے کیا ہوگا
    وہی پاوے گا میرا دردِ دل جس کا لگا ہوگا
  • آزردہ خاطروں سے کیا فائدہ سخن کا
    تم حرف سر کروگے ہم گریہ سر کریں گے
  • فائدہ مصر میں یوسف رہے زندان کے بیچ
    بھیج دے کیوں نہ زلیخا اُسے کنعان کے بیچ
  • فائدہ ہوگا کیا مترتب ناصح ھرزہ درائی سے
    کس کو نصیحت کون سُنے ہے عاشق تو دیوانا ہے
  • حاتم کسی سے اپنی مصیبت کو تو نہ کہہ
    کیا فائدہ جو اپنا بھرم مفت کھوئیے
  • زینب نے کہا فائدہ اس صبر میں کیا ہے
    زہرا کی صدا آئی کہ امت کا بھلا ہے
  • ہم قد خمیدہ سے آغوش ہوئے سارے
    پر فائدہ تجھ سے تو آغوش وہ خالی ہے
  • منج نین جون گگا جمنا پہ پاٹ دونو دوڑتے
    کس دھر کہوں یو حال میں جس دھر کہوں نیں فائدہ
  • یہ پاؤں پیٹنا بے فائدہ ہے بس اب تو
    پہنچ چکا ہے سر زخم دل تلک یارو

محاورات

  • فائدہ اٹھانا
  • فائدہ حاصل ہونا
  • فائدہ کرنا
  • فائدہ ہونا

Related Words of "فائدہ":