فاتحہ کے معنی

فاتحہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ فا + تِحَہ }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٦٢٨ء کو "چندر بدن و مہیار" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["الحمد شریف","اوّلیں سورۂ قرآن","ایصالِ ثواب","دعائے مغفرت","دیباچئہ قرآن","سورہ الحمد","قرآن شریف کی پہلی سورت","کسی چیز کا شروع","کسی مردے کی روح کو ثواب پہنچانے کے لئے پہلے درود پھر سورہ فاتحہ پھر قل ہو اللہ اور پھر درود پڑھ کر بخشنا","کھولنے یا فتح کرنے والی عورت"]

فتح فاتِحَہ

اسم

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )

فاتحہ کے معنی

١ - آغاز، ابتدا، کشایش۔

"فاتحہ سلطنت سے خاتمہ تک بہت ہی کم سال ایسے ہونگے جن میں اوس نے سفر نہ کیا ہو۔" (١٩٧٩ء، تاریخ ہندوستان، ٣٣٤:٤)

٢ - قرآن مجید کی پہلی صورت "الحمد" کا نام۔"

"دیا ہم نے تم کو قرآن عظیم اس مراد فاتحہ ہے چونکہ یہ قرآن کا جزوِ اعظم ہے۔" (١٩٨٤ء، اسلامی انسائیکلوپیڈیا، ١١٣٢)

٣ - مُردے کی رُوح کو ثواب پہنچانے کے لیے سورۂ حمد سورۂ اخلاص وغیرہ مع درود شریف تلاوت کرنے کا طریقہ یا رسم یا تقریب۔

"نہ کفن دفن کی نوبت آتی تھی اور نہ جنازے اور فاتحہ کی باری۔" (١٩٨٢ء، آتشِ چنار، ٣٧)

٤ - وہ نظم جو مجالس عزا کے خاتمے پر طلب خیر کے لیے پڑھی جاتی ہے انکے خاتمے پر مجالس کا پڑھنے والا "فاتحہ" کہتا ہے تو حاضرین سورۂ حمد وغیہ برائے ایصال ثواب پڑھتے ہیں اسی وجہ سے اس نظم کا نام فاتحہ ہو گیا۔

"کلیات فارسی میں نوح اور فاتحہ کے قطعے اب اسکا بین ثبوت ہیں کیونکہ مجالس کے اختتام پر اس قسم کے اشعار فاتحہ پڑھے جاتے ہیں۔" (١٩٦٢ء، غالب کون ہے، ٥٢)

فاتحہ کے مترادف

ختم, دعا, برسی, الحمد

آغاز, ابتدا, اول, ختم, دعا, دیباچہ, نیاز

فاتحہ کے جملے اور مرکبات

فاتحہ خوان, فاتحہ خوانی, فاتحہ خیر, فاتحہ درود

فاتحہ english meaning

Commencementexordiumofferingsofferings to saintsThe first chapter or Surah of the Quran which is read when praying for the souls of the dead

شاعری

  • کس کے تئیں نصیب گل فاتحہ ہوئے
    ہم سے ہزاروں اس کی گلی میں گڑے رہے
  • بھٹیاری کے تنور پہ نانا کی فاتحہ
    حلوائی کی دکان پہ دادا کی فاتحہ
  • رکھ کر جو ہاتھ فاتحہ پڑھتے ہیں جامہ زیب
    کیا قبر پر چڑھائینگے یہ آستیں کے پھول
  • ورنہ انہیں میووں پہ مرا فاتحہ دینا
    اب قبر میں پرہیز مرا ٹوٹے گا مولا
  • بتائیں ہم تمھیں مرنے کے بعد کیا ہوگا
    پلاؤ کھائیں گے احباب فاتحہ ہوگا
  • قبر پر فاتحہ کو آئے وہ شوخ اے آتش
    نیک توفیق دے اس بت کو خدا میرے بعد
  • مجھ کو تو کر چکے’’وہ‘‘ خوش‘ روح کو آکے خوش کریں
    فاتحہ پڑھ کے خوش کریں‘ پھول چڑھا کے خوش کریں
  • سر راہ کشتہ ناز کا وہ مزار ہے نظر آرہا
    پڑھو آج اس پہ ہی فاتحہ چلو داخل حسنات ہو
  • کہاں کا فاتحہ اور کیسا حلوا
    پٹاخوں نے مچا رکھا ہے بلوا
  • بھیا تمھارا فاتحہ بھی ہم نہ کرنے پاے
    دسواں بھی بیسواں بھی ہوا قید ہی میں پاے

محاورات

  • اس پر فاتحہ پڑھو
  • اٹکل پچو کی فاتحہ پڑھنا
  • جیسا تیل کا ملیدہ ویسے اٹکل کا فاتحہ
  • حلوائی کی دوکان دادا جی کی فاتحہ
  • حلوائی کی دکان اور دادا جی کی (یا کا) فاتحہ
  • دیا فاتحہ کو لگے لٹانے
  • فاتحہ پڑھنا
  • فاتحہ خیر سے یاد کرنا
  • فاتحہ نہ درود مر گیا مردود
  • فاتحہ نہ درود کھا گئے مردود

Related Words of "فاتحہ":