فاتحہ خوان کے معنی
فاتحہ خوان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ فا + تِحَہ + خان (و معدولہ) }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم فاتحہ کے بعد فارسی مصدر خواندن سے صیغۂ امر خوان بطور لاحقۂ فاعلی لانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٨٦١ء کو "کلیات اختر" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
فاتحہ خوان کے معنی
١ - فاتحہ پڑھنے والا، فاتحہ کی رسوم ادا کرنے والا۔
"فاتحہ خوان تبرکات کا طبق لایا، حضرت نے اس کو اپنے سر پر رکھا۔" (١٩٠١ء، ارمغان سلطانی، ١٠٢)