فانوس کے معنی
فانوس کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ فا + نُوس }
تفصیلات
١ - بلور یا شیشے کا بنا ہوا شمع پوش جس میں پرانے زمانے میں شمعیں اور موجودہ دور میں بلب وغیرہ لگائے جاتے ہیں۔, m["ایک قسم کا بڑا قندیل","ایک قسم کا شمعدان","ایک قسم کی بڑی قندیل","شمع دان","لائیٹ ہوس","وہ چراغدان جو پنجرے کی شکل کا باریک کپڑے یا کاغذ سے منڈھا ہوا ہوتا ہے","وہ مینار سمندر میں چٹانوں پر جس پر سے جہازوں کو روشنی دکھاتے ہیں کہ وہاں سے بچ کر نکلیں"]
اسم
اسم نکرہ
فانوس کے معنی
١ - بلور یا شیشے کا بنا ہوا شمع پوش جس میں پرانے زمانے میں شمعیں اور موجودہ دور میں بلب وغیرہ لگائے جاتے ہیں۔
فانوس کے مترادف
قندیل, لٹکن
ثریا, جھاڑ, چراغپایہ, چراغدان, چمنی, دغدغا, دگدگا, شمع, قمقمہ, قندیل, قندیلا, گلوب, مائلہ, مشکوٰة, نارہ, ڈیوٹ, ڈیوٹھ, کنول
فانوس english meaning
a pharoslighthouse; a lantern; (in Urdu) a glass shade (of a candlestick)
شاعری
- پھونک دی ہے عشق کی تپ نے ہمارے تن میں آگ
دہکے ہے جوں شعلہ فانوس پیراہن میں آگ - جوسوتے ہیں وہ راتوں کو تو کیا کیا سیر کرتا ہوں
سرہانے رکھ کے بلوری کوئی فانوس کا جوڑا - گرمی سے عرقناک یہ سب شمع کی تمثال
محمل تھی گھٹا ٹوپ میں فانوس کے دستور - یہ آئینہ ہے وہ فانوس باجی کب دیتی
چراغ دان بہو نے دیا نہ گھونگھٹ کا - کچھ کم نہیں ہیں شمع سے دل کی لگن میں ہم
فانوس میں وہ جلتی ہے یاں پیرہن میں ہم - لگ گئی جس کو لگن کب وہ پر افسوس جئے
شمع جلتی ہے سراپا در فانوس لئے - کرتی ہے زیر برقع فانوس تاک جھانک
پروانے سے ہے شمع مقرر لگی ہوئی - گردش میں ہر اک آنکھ ہے فانوس خیالی
بندش میں ہیں سب نعل رباعی و ہلالی - دسے فانوس کے درمیاں تھے جوں جوت دیوے گا
سوتیوں دستا دوالاں میں تھے میو یاں کا ہرن سارا - شب کہ وہ مجلس فروز خلوت ناموس تھا
رشتہ ہر شمع‘ خار کسوت فانوس تھا