فدائی کے معنی

فدائی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ فِدا + ای }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ کلمہ |فدا| کے بعد |ئی| بطور لاحقہ نسبت لگانے سے بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوت ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["جان قربان کرنے والا","جان نثار","جاں باز","جاں نثار","فدا ہونے والا"]

فِدا فِدائی

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : فِدائِیں[فِدا + اِین]
  • جمع غیر ندائی : فِدائِیوں[فِدا + اِیوں (و مجہول)]

فدائی کے معنی

١ - خود کو کسی پر قربان کرنے والا، جان نذر کرنے والا، سرفروش، جاں نثار۔

"اسلام کے یہ فدائی . قریش کے سب س بڑے سردار تھے۔" (١٩٨٥ء، روشنی، ٤٣٥)

٢ - اسماعیلوں کے نزاری فرقے کا فرد جسے اپنے مسلک کی خاطر جان دینے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوتی تھی۔

"حسن صباح (٤٦٤ھ) کے وقت اس کا بازار سرد پڑا اور فدائیوں کے زمانے میں اسکے عوض ایران میں عشرہ محرم قائم ہو گیا۔" (١٩٣٤ء، خیال (نصیر حسن)، داستان حجم، ١٢٠)

٣ - [ بن باسی ] وہ درویش جو اپنے آپ کو کسی خاص عقیدے کے لیے وقف کر دے، بلہاری (اصطلاحات پیشہ وراں، 158:7)

فدائی english meaning

one who willingly hazards life in an act or for any one; a loverthiefmurdererArchaic assassin

شاعری

  • کیا فدائی ترے بہروپیے بن پھرتے ہیں
    گھولوا نت یہ نئے سانگ کا گھولے نکلے
  • کیا فدائی تیرے بہروپیے بن پھرتے ہیں
    گھولوا نت یہ نئے سانگ کا گھولے نکلے
  • میں فدائی ہوں تو پہچان مجھے
    تجھ بنا ناہیں کچھ دھیان مجھے

Related Words of "فدائی":