فراموش کے معنی

فراموش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ فَرا + موش (و مجہول) }

تفصیلات

١ - یاد کی گرفت سے باہر، دہن سے اُترا ہوا، بھولا ہوا۔, m["بھول جانا","ازیاد رفتہ","بھولا ہوا","دوراز یاد","لڑکیوں کا ایک کھیل۔ وہ جب جڑواں پھل کسی کو دیں اور پھل لیتے ہی یاد نہ کہدے تو اسے ویسے دو سو پھل دینے چاہئیں (بدنا۔ جیتنا کے ساتھ)","وہ پھل جو جڑواں ہو","یاد سے اترا ہو","یاد سے اترا ہوا"]

اسم

صفت ذاتی

فراموش کے معنی

١ - یاد کی گرفت سے باہر، دہن سے اُترا ہوا، بھولا ہوا۔

فراموش کے جملے اور مرکبات

فراموش کار, فراموش کردہ

فراموش english meaning

forgotten

شاعری

  • سو اُس کو ہم سے فراموش کار یوں لیگے
    کہ اُس سے قطرۂ خوں بھی نہ یادگار رہا
  • سب غلطی رہی بازی طفلانہ کی یکسو
    وہ یاد فراموش تھے ہم کو نہ کیا یاد
  • کون کہتا ہے نہ غیروں پہ تم امداد کرو
    ہم فراموش ہوؤں کو بھی کبھو یاد کرو
  • اب کرکے فراموش تو ناشاد کرو گے
    پر ہم جو نہ ہوں گے تو بہت یاد کرو گے
  • وابستہ میری یاد سے کچھ تلخیاں بھی تھیں
    اچھّھا کیا جو تم نے فراموش کردیا
  • دفعتاً حق نمک کو بھی فراموش کیا
    کیا تجھے بادہ تسنیم نے بے ہوش کیا
  • اے جنوں قیس کا اس دشت میں ہمدوش ہوں میں
    خانہ بردوش ہے وہ خانہ فراموش ہوں میں
  • اے جنوں قیس کا اس دشت میں بمدوش ہوں میں
    خانہ ہردوش ہے وہ خانہ فراموش ہوں میں
  • داد خواہی کا مجھے حشر میں کیا ہوش نہ تھا
    کیا کروں میں کہ مرا وعدہ فراموش نہ تھا
  • لو ہم میں تم میں یاد فراموش بھی سہی
    پھر تازہ آج توڑ کے باندھیں چناغ شرط

محاورات

  • آئی تو ربائی نہیں فقط چارپائی۔ آئی تو روزی نہیں روزہ۔ آئی تو نوش نہیں فراموش
  • آیا تو نوش نہیں تو فراموش
  • از خود فراموش
  • دو عالم فراموش ہوجانا
  • راستہ ‌فراموش ‌ہونا
  • راستہ فراموش کرنا
  • فراموش کرنا
  • مزہ فراموش ہونا

Related Words of "فراموش":