فرسودہ کے معنی

فرسودہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ فَرْ + سُو + دَہ }

تفصیلات

iفارسی زبان میں |فرسودن| مصدر سے حالیہ تمام ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٧٩٥ء کو "دیوانِ قائم" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["استعمال شدہ","بے کار","خایت پرانا بے جان","سال خوردہ","گھسا پٹا","گھسا ہوا","گیا گزرا","نہایت مستعمل"]

فرسُودَن فَرْسُودَہ

اسم

صفت ذاتی

فرسودہ کے معنی

١ - گِھسا ہوا، پرانا، کُہنہ۔

"ایک ہی بندھا بندھایا یا مال اور فرسودہ جواب تھا کہ صفائی اور مرمت کے لیے بھیجا ہوا ہے۔" (١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ١٨١)

٢ - نعکا ماندہ، خستہ حال۔

"وہ بھاگتی دوڑتی لمبی کاروں اور فرسودہ ٹیکسوں کو حیران دیکھتا رہا۔" (١٩٨٧ء، آخری آدمی، ١٥٦)

فرسودہ کے مترادف

پرانا, خستہ, کہنہ, ناکارہ

بوسیدہ, پرانا, خستہ, فرسودن, مستعملہ, ناکارہ, کہنہ, کُہنہ

فرسودہ کے جملے اور مرکبات

فرسودہ حال, فرسودہ خیالی, فرسودہ لباس

فرسودہ english meaning

worntornspoiled by ageobliteratedworkout old

شاعری

  • رہبروں کو مرے رستے سے ہٹادو یک لخت
    ان سے فرسودہ روایات کی بو آتی ہے

Related Words of "فرسودہ":