فرنگی کے معنی

فرنگی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ فَرَن (نہ غنہ) + گی }

تفصیلات

iعربی اسم |فَرَہنگ| کے مفرس |فَرَنگ| کے آخر پر |ی| بطور لاحقہ نسبت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور اسم و صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے "دیوان حسن شوقی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["انگریز فرنگی کے لفظ کو برا سمجھتے ہیں","اہل فرنگ","اہلِ فرنگ","یورپ کا باشندہ"]

فرنح فَرَنْگی

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), صفت نسبتی

اقسام اسم

  • ["جمع غیر ندائی : فَرَنْگِیوں[فَرَن (ن غنہ) + گِیوں]"]

فرنگی کے معنی

["١ - یورپ کا باشندہ، انگریز، گورے چمڑے والی ایک یورپی قوم۔","٢ - [ اسم مؤنث ] فولادی کی بنی ہوئی خاص وضع کی ایک تلوار۔"]

["\"وطن پر فرنگیوں نے چڑھائی کر دی ہے۔\" (١٩٨٢ء، پٹھانوں کے رسم و رواج، ١٣٣)","\"چونکہ پرتگیزوں نے اس لفظ (Espada) کو ایک خاص قسم کی تلوار کے معنی میں رائج کیا تھا اس لیے یہ اور اس کی تقلید میں بنائی جانے والی ہم شکل تلواریں \"فرنگی\" اور \"فرنگی\" کے نام سے موسوم کی جانے لگیں۔\" (١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ٣٠٩)"]

["١ - یورپ کے ملکوں سے متعلق، یورپ کے ملک کا۔"]

["\"ملزم اکثر فرنگیوں اور فرنگی حکومت کا دشمن سمجھا جاتا ہے۔\" (١٩٠٨ء، قیدِ فرنگ، ٣٨)"]

فرنگی english meaning

European

شاعری

  • نہ ہو پیش نظر تیرے اگر شیشہ یہ پتلی کا
    تو کم ہے یہ فضاے دہر صندوق فرنگی سے
  • فرنگی کی پلٹن کی جھڑتی تھی باڑ
    ادھر باڑھ تیغوں کی اور ان کی ہاڑ
  • ہمارے ملک میں سر سبز اقبال فرنگی ہے
    کہ فن کو آپریشن میں بھی شخ خانہ جنگی ہے
  • نسیم کار زمیں کو تمام کر کے غرض
    بلون لاکے فرنگی اب آسماں پر چڑھے
  • گلے لگئے بت فرنگی کے
    واجب القتل ہیں تو گل دے کا
  • نہ ہاتھ آیا جو جوتا ٹاٹ بافی اور چمکی کا
    تو پہنا ایک صاحب نے فرنگی ٹاٹ کا جوڑا
  • گھڑی جیسے فرنگی بولتی ہے دل بھی ہے یوں ہی
    یہ خطرہ ہے کہ تو کوئی بگاڑ اس کی نہ کل ڈالے

محاورات

  • بندر ایک فساچری لیا کری اپنی اردھنگی۔ لال داس رگھناتھ دیا سے اتپن ہوئے فرنگی

Related Words of "فرنگی":