فروری

{ فَر + وَرِی }

تفصیلات

iبرصغیر میں انگریزوں کی آمد کے ساتھ ہی عام بول چال کی زبان میں داخل ہوا۔ تحریری صورت میں بہت بعد میں آیا۔ ١٩٣٣ء کو "اقبال نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔ اردو میں آ کر اصل صورت میں تھوڑی سی تحریف بھی ہوئی ہے۔

[""]

اسم

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : فَروَرِیاں[فَر + وَرِیاں]
  • جمع غیر ندائی : فَروَرِیوں[فَر + وَرِیوں (و مجہول)]

فروری کے معنی

١ - عیسوی سال کے دوسرے مہینے کا نام جو جنوری کے بعد اور مارچ سے پہلے آتا ہے جبکہ سنہ 4 پر تقسیم ہو تو یہ مہینہ 29 دن کا ہوتا ہے ورنہ 28 دن کا۔

"اوائل فروری میں لکھیے اس میں آپ کو زیادہ قطعی اطلاع دے سکوں گا"۔ (١٩٣٣ء، اقبال نامہ، ٣٢٤:٢)

انگلش

["February"]