فسوں نگاہی کے معنی

فسوں نگاہی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ فُسُوں + نِگا + ہی }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |فُسُوں| کے بعد فارسی اسم نگاہ بہ اضافہ |ی| بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٥٨ء کو"فکر جمیل" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث )

اقسام اسم

  • جمع : فُسُوں نِگاہِیاں[فُسُوں + نِگا + ہِیاں]
  • جمع غیر ندائی : فُسُوں نِگاہِیوں[فُسُوں + نِگا + ہِیوں (و مجہول)]

فسوں نگاہی کے معنی

١ - جادو بھری نظر، جادو بھری نظر رکھنا۔

 کیا تھا جس کی فسوں نگاہی نے اس طرح بے حجاب تم کو قسم اسی شوقِ مضطرب کی اب پشیماں بھی وہی ہے (١٩٥٨ء، فکر جمیل، ١٩١)