فسوں کاری کے معنی
فسوں کاری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ فُسُوں + کا + ری }
تفصیلات
iفارسی سے ماخوذ اسم |فُسُوں| کے بعد کردن مصدر سے مشتق صیغۂ امر |کار| بطور لاحقۂ فاعلی لگانے کے بعد |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے مرکب بنا۔ جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٣٠ء کو "احسن الکلام" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث )
اقسام اسم
- جمع : فُسُوں کارِیاں[فُسُوں + کا + رِیاں]
- جمع غیر ندائی : فُسُوں کارِیوں[فُسُوں + کا + رِیوں (و مجہول)]
فسوں کاری کے معنی
١ - جادو کا کام؛ مراد : پُر تاثیری
"اس آہنگ کو پُر انبساط اور کیف آور بنانے کے لیے احساس، خیال اور تجربہ کی فسوں کاری مفقود ہے۔" (١٩٨٦ء، سلسلہ سوالوں کا، ١٤٣)