فلاح دارین کے معنی

فلاح دارین کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ فَلا + حے + دا + رَین (ی لین) }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |فلاح| کو کسرہ اضافت کے ذریعے اسی زبان سے مشتق اسم |دار| کا تثنیہ |دارین| کے ساتھ ملانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠٦ء کو "الحقوق والفرائض" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

فلاح دارین کے معنی

١ - دونوں جہان کی بہتری، دین و دُنیا کی بھلائی۔

"وہ علم جسے علمِ نافع کہتے ہیں . اور جس کا نتیجہ فلاحِ دارَین کی شکل میں نمودار ہوتا ہے۔" (١٩٨١ء، افکار و اذکار، ٥)