فلالین کے معنی
فلالین کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ فَلا + لَین (ی لین) }
تفصیلات
iانگریزی اسم |فلاینل| کا مؤرد ہے۔ اپنے اصل معنی کے ساتھ اردو میں بھی بطور اسم ہی مستعمل ہے۔ ١٨٨٠ء کو "فسانۂ آزاد" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
["Flannel "," فَلالَین"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : فَلالَینیں[فَلا + لَے (ی لین) + نیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : فَلالینوں[فَلا + لَے (ی لین) + نوں (و مجہول)]
فلالین کے معنی
١ - ایک قسم کا روئیں دار سوتی کپڑا۔
"اودی مخمل کا تنگ پائجامہ فلالین کی قمیض۔" (١٩٨٧ء، گردش رنگِ چمن، ٢٥٦)