فلاکت زدہ کے معنی

فلاکت زدہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ فَلا + کَت + زَدَہ }

تفصیلات

iعربی زبان سے دخیل اسم |فلاکت| کے آگے فارسی مصدر |زَدَن| سے حالیہ تمام |زَدَہ| بطور لاحقہ مفعولی لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٠ء کو "مضامین رسید" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["بے بضاعت","بے چارہ","بے زر","بے مایہ","تہی دست","تہی مایہ","خستہ حال","مصیبت زدہ","نحوست زدہ"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

فلاکت زدہ کے معنی

١ - مفلس، مصیبت زدہ، پریشان حال۔

"میں نے وہاں سربفلک عمارتیں اور کھانڈ جیسے اُجلے اجلے دولت کدے دیکھے جنہیں کجلائی ہوئی، فلاکت زدہ اور گندی چالیں حسرت سے تکتی تھیں۔" (١٩٨٢ء، مری زندگی، فسانہ، ٤٦٧)