سرد کے معنی

سرد کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَرْد }

تفصیلات

iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بے رُوح","بے رونق","بے لُطف بے مزہ","بے مزہ","پھیکا (کلام)","غم گیں","گرم کا نقیض","مثل برف","کساد بازاری"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

سرد کے معنی

١ - ٹھنڈا، خنک (گرم کی ضد)۔

 یہ سرد سرد ہوا موسم زمستاں کی یہ عہد گل، یہ فضا گلشن و بیاباں کی (١٩٢٢ء، مطلع انوار، ٢٦)

٢ - جس میں شعلۂ نور یا حدت نہ ہو۔

"وہ سرد، بے پرواہ، خودپسند، مغرور دیار غیر کہی۔" (١٩٨٧ء، گردش رنگ چمن، ٥٧٤)

٣ - بے جوش و خروش، ولولے سے خالی۔

 منجمند برف زدہ، سرد بدن ملتے ہیں نکہت و رنگ سے محروم چمن ملتے ہیں (١٩٨٤ء، سمندر، ٧٦)

٤ - افسردہ، غمگین۔

 تم نے جلا کے کر دیا دل مرا زندگی سے سرد ایک نہ آنا لاکھ ظلم، ایک جدائی لاکھ درد (١٩٢٥ء، شوق قدوائی، عالم خیال، ١٦)

٥ - نامرد، ڈھیلا، سست۔ (فرہنگ آصفیہ)۔

 گرمی مہر و لطف کا آیا ہے وقت کب جب سرد قہر و جور کا بازار ہو چکا (١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ٥)

٦ - مندا، دھیما، بے رونق۔

 کیوں اس قدر ہے صاحب محمل کو اضطراب شاید کوئی ہوا پس محمل تڑپ کے سرد (١٨٩٢ء، وحید، انتخاب وحید، ٥٢)

٧ - مرا ہوا، مردہ، بے جان۔

 غزل کا ہر شعر گرم تر ہے، کلام رشک آتش و شرر ہے یہ صحبت مہر کا اثر ہے کہ سرد اس کا سخن نہ دیکھا (١٨٦٧ء، رشک (مہذب اللغات))

٨ - (کلام کے لیے) پھیکا بے لطف، بے مزہ۔

سرد کے مترادف

برف, خنک, افسردہ, ٹھنڈی

اداس, افسردہ, بارد, برد, برف, بےجان, خاموش, خنک, رنجیدہ, سُست, گیلا, مبرّد, مُردہ, مغموم, ملول, ناخوش, نم, ٹھنڈا, کولڈ, یخ

سرد کے جملے اور مرکبات

سرد مزاج, سرد آہ, سرد بازاری, سرد خانہ, سرد مزاجی, سرد مہر, سرد مہری, سرد و گرم, سرد الماری, سرد آبی, سرد جسم, سرد کا مشین, سرد کن آلہ, سرد نور, سرد سیر

سرد english meaning

coolcold; dampmoistbe full (mischief, virtue, etc.)deaddull marketindifferent ;apatheticlifelesslistless

شاعری

  • اب گرم و سرد دہر سے یکساں نہیں ہے حال
    پانی ہے دل ہمارا کبھو تو کبھی ہے آگ
  • ذہن اور دل میں چھیڑ گیا کوئی سرد جنگ
    اک سیلِ کشمکش کے مقابل کھڑا ہوں میں
  • ضعف سے گریہ مبدُل بہ دمِ سرد ہوا
    باور آیا ہمیں پانی کا ہوا ہوجانا
  • سرد پلکوں کی صلیبوں سے اتارے ہوئے خواب
    ریزہ ریزہ ہیں میرے سامنے شیشوں کی طرح
  • اکیسیوں صدی کے لیے ایک نظم

    سَمے کے رستے میں بیٹھنے سے
    تو صرف چہروں پہ گرد جمتی ہے
    اور آنکھوں میں خواب مرتے ہیں
    جن کی لاشیں اُٹھانے والا کوئی نہیں ہے!

    ہماری قسمت کے زائچوں کو بنانے والا کوئی ہو شاید
    پران کا مطلب بتانے والا کوئی نہیں ہے!
    وہ سارے رسّے روایتوں کے کہ جن کی گرہیں کَسی ہوئی ہیں
    ہمارے ہاتھوں سے اور پاؤں سے لے کے خوابوں کی گردنوں تک!
    ہماری رُوحوں میں کُھبتے جاتے ہیں
    اور ہم کو بچانے والا‘ چھڑانے و‌الا کوئی نہیں ہےِ
    زباں پہ زنجیر سی پڑی ہے
    دلوں میں پھندے ہیں
    اور آنکھوں میں شامِ زنداں کی بے کَسی ہے
    چراغ سارے بجھے پڑے ہیں جلانے والا کوئی نہیں ہے!

    مرے عزیزو‘ مجھے یہ غم ہے
    جو ہوچکا ہے بہت ہی کم ہے
    سَمے کے رَستے میں بیٹھے رہنے کے دن بھی اَب ختم ہورہے ہیں
    بچے کھُچے یہ جو بال و پَر ہیں
    جو راکھ داں میں سُلگنے والے یہ کچھ شرر ہیں
    ہمارے بچّوں کے سر چھپانے کو جو یہ گھر ہیں
    اب ان کی باری بھی آرہی ہے
    وہ ایک مہلت جو آخری تھی
    وہ جارہی ہے…
    تو اس سے پہلے ‌زمین کھائے
    ہمارے جسموں کو اور خوابوں کو
    اور چہروں پہ اپنے دامن کی اوٹ کردے
    یہ سرد مٹی جو بُھربُھری ہے
    ہماری آنکھوں کےزرد حلقے لہُو سے بھردے!

    مرے عزیزو چلو کہ آنکھوں کو مَل کے دیکھیں
    کہاں سے سُورج نکل رہے ہیں!
    سمے کے رستے پہ چل کے دیکھیں
  • پتھر کی طرح سرد ہے کیوں آنکھ کسی کی!
    امجد جو بچھڑنے کا ارادہ بھی نہیں ہے
  • ساقیا دے چک آب آتش رنگ
    گرم و سرد زمانہ سے ہوں تنگ
  • اشک گرم و آہ سرد عاشق کے سین پرہیز کر
    خوب ہے پرہیز جب ہو مختلف آب وہوا
  • سرد مہری چھوڑ لے آکر مرے دل میں جگہ
    موسم سرما میں آتشدان اچھی چیز ہے
  • اللہ رے درود پہمبر کا فیض عام
    اک دم میں سرد ہوگئے آتش کدے تمام

محاورات

  • آگ سرد ہونا
  • آہ سرد بھرنا یا کھینچنا
  • آہ سرد کھینچنا
  • افسردہ دل افسردہ کند انجمنے را
  • اندھوں میں کانا راجا (- مراد سردار)
  • بازار سرد کرنا
  • بازار سرد ہونا
  • بازار مندا (یا سرد) ہونا
  • بہن کے گھر بھائی کتا۔ ساسرے جنوائی کتا۔ کتا پالے وہ کتا سب کتوں کا وہ سردار جو باپ رہے بیٹی کے بار
  • پی کے پاتن سردھرو دھرو چرن پہ سیس۔ باسا ہو۔ بیکنٹھ پھر تو بسوابیس

Related Words of "سرد":