فلس ماہی کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word fals maahi meanings and details

فلس ماہی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ فَل + سے + ما + ہی }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم جامد |فلس| کو کسرۂ اضافت کے ذریعے فارسی سے ماخوذ اسم |ماہی| کے ساتھ ملانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٨٤٥ء کو "کلیات ظفر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["مچھلی کا چھلکا"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر )

فلس ماہی کے معنی

١ - مچھلی کے سخت چھلکے۔

 ترا سکہ نہ تنہا فلس ماہی زمیں پر ہو میر کامل ہو درہم اشرفی خورشیدِ خاور (١٩١٦ء، نظم طباطبائی، ٧٠)

شاعری

  • جو تو دریا میں دھووے ناخن پا گلبدن اپنے
    تو ہر اک فلس ماہی شکل برگ گل معطر ہو
  • دفن جب خاک میں ہم سوختہ ساماں ہوں گے
    فلس ماہی کے گل شمع شبستان ہوں گے
We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!