فلک نشین کے معنی

فلک نشین کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ فَلَک نَشِین }

تفصیلات

iعربی زبان سے دخیل اسم |فلک| کے بعد فارسی مصدر |نشینَد| سے فعل امر |نشین| بطور لاحقہ فاعلی لانے سے مرکب توصیفی بنا اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٤ء کو "سمندر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی

فلک نشین کے معنی

١ - آسمان میں رہنے والا، بلندی پر رہنے والا۔

 گو عشق ہے تجھ فلک نشیں سے خاکی کو مفر نہیں زمیں سے (١٩٨٤ء، سمندر، ٤٤)