فلک پیما کے معنی
فلک پیما کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ فَلَک + پَے (ی لین) + ما }
تفصیلات
iعربی زبان سے دخیل اسم |فلک| کے بعد فارسی مصدر |پیمودن| سے فعل امر |پیما| بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے ١٩٣٥ء کو "رُوح کائنات" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی
فلک پیما کے معنی
١ - آسمان کو ناپنے والا، بہت بلندی تک پہنچنے والا۔
خزاں کی گرم سانسوں سے جُھلس کر رہ گئے پتے فلک پیما درختوں کا بھی پندارِ نمو ٹوٹا (١٩٨٦ء، غبارِ ماہ، ١٠٣)