فن آفرینی کے معنی

فن آفرینی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ فَن + آف + ری + نی }

تفصیلات

iعربی زبان سے ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم |فن| کے بعد فارسی مصدر |آفریدن| سے مشتق لاحقہ کیفیت |آفرینی| لانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٩٨٦ء کو "نگار، کراچی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : فَن آفْرینِیاں[فَن + آف + ری + نِیاں]
  • جمع غیر ندائی : فَن آفْرینِیوں[فَن + آف + ری + نِیوں (و مجہول)]

فن آفرینی کے معنی

١ - ہُنر مندی، فنی خوبی۔

"وہی جذب و گداز وہی فن آفرینی وہی جمالیاتی پرکھ اور کسوٹی ہوتی ہے۔" (١٩٨٦ء، نگار، کراچی، ستمبر، ٣٣)