فنی تعلیم کے معنی
فنی تعلیم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ فَن + نی + تَع + لِیم }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق صفت |فنی| کو اسی زبان سے مشتق اسم |تعلیم| کے ساتھ ملانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٥ء کو "رنگین ٹیلی ویژن" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : فَنّی تَعْلِیمات[فَن + نی + تَع + لی + مات]
فنی تعلیم کے معنی
١ - کسی صفت یا فن سے متعلق تعلیم، حرفتی تعلیم، صنعتی تعلیم، تیکنیکی تعلیم۔
"فنی تعلیم و تربیت میں شعبۂ الیکٹرانکس امتیازی حیثیت کا حامل ہے۔" (١٩٨٥ء، رنگین ٹیلی ویژن، ٣)