فوق الفطرت کے معنی
فوق الفطرت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ فَو (و لین) + قُل (ا غیر ملفوظ) + فِط + رَت }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ صفت |فوق| کو حرف تخصیص |ا ل| کے ذریعے اسی زبان سے مشتق اسم |فطرت| کے ساتھ ملانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٠٢ء کو"علم الکلام" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی
فوق الفطرت کے معنی
١ - فطرت سے بڑھ کر، قدرت سے سوا۔
"فوق الفطرت عنصر غائب ہو گیا۔" (١٩٦٠ء، نئی تنقید، ١٢٣)