فوقیت کے معنی

فوقیت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ فَو (و لین) + قِیَت }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |فوق| کے آخر پر |یت| بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے بنا اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٥٥ء کو "غزوات حیدری" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["بہتری (چاہنا۔ حاصل کرنا یا ہونا۔ رکھنا۔ لیجانا۔ ہونا کے ساتھ)"]

فوق فَوق فَوقِیَت

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : فَوقِیَّتیں[فَو (و لین) + قیْ + یَتیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : فَوقِیَّتوں[فَو (و لین) + قیْ + یَتوں (و مجہول)]

فوقیت کے معنی

١ - ترجیح، برتری، بلندی، افضلیت۔

"آدمی بھی نقالی میں کچھ کم نہیں ہوتے لیکن وہ بندروں کی نقالی کو فوقیت دیتے ہیں۔" (١٩٨٧ء، حصار، ٥٥)

٢ - مذہب، دھرم، مسلک۔

"لچک (سسکار) فوقیت (دھرم) غیر فوقیت (ادھرم) سوتر کے ایک حصے میں شمار "پر" (کلیت) سے شروع اور پر تین پر ختم ہوتا ہے۔ (١٩٤٥ء، تاریخِ ہندی فلسفہ (ترجمہ)، ٤١٩:١)

فوقیت english meaning

excellenceheremonypre-eminencepreferencesuperioritysupremacy

شاعری

  • اور مومنوں کے اوپر ٹھٹھا اُڑاتے ہیں وہ
    خود اپنی فوقیت پر اترانے جاتے ہیں وہ

محاورات

  • فوقیت لیجانا

Related Words of "فوقیت":