بیل کے معنی

بیل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بیل (ی مجہول) }

تفصیلات

iسنسکرت زبان میں لفظ |ویّل| سے ماخوذ ہے۔ اردو میں ١٤٢١ء کو بندہ نواز نے استعمال کیا۔ بحوالہ "شکارنامہ، شہباز، سکھر، فروری، ٦٣"۔, m["ایک درخت جس میں نارنگی کے برابر پھل لگتا ہے۔ اس درخت کا پھل (س دِلو)","ایک قسم کا فتنہ جو ریشم اور زری کی تاروں سے بُنا جاتا ہے","ایک قسم کا موتیا جس کا پھول سفید دوہرا اور خوشبودار ہوتا ہے","بیل نما پھول پتے جو کپڑوں پر بنائے جائیں","پتّے اور شاخیں جو مکانوں یا خیموں میں لٹکائی جائیں","گل بوٹے جو کاغذ پتھر اور دیگر چیزوں پر بنائے جائیں","لوہے کا اوزار جس سے زمین کھودتے ہیں","وہ پودا جو زمین پر چاروں طرف پھیلے یا رسّی اور لکڑیوں کے ذریعے دیواروں دروازوں وغیرہ پر چڑھایا جائے","وہ جگہ جہاں شکر بناتے وقت برتن رکھتے ہیں (س ملّی)","وہ روپیہ جو شادی کے موقع پر گانے والوں کو دیا جاتا ہے"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : بیلیں[بے + لیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : بِیلوں[بے + لوں (و مجہول)]

بیل کے معنی

١ - وہ پودا جس کی نرم لچکیلی شاخیں زمین پر پھیلتی یا کسی چیز کے سہارے اوپر چڑھتی ہیں۔

"بعض جزائر میں ایسی بیلیں ہوتی ہیں جو درختوں پر لپٹی رہتی ہیں"۔ (١٩١٤ء، مقالات، شبلی، ٥٢:٧)

٢ - ایک پھول دار پودا، راے بیل۔

 بیلا کاٹے تھا کدارے کا گلا وجد میں تھے بیل بیلا، سرہلا (١٨٣٧ء، مثنوی بہاریہ، ١٢)

٣ - وہ گل بوٹے جو کپڑے یا کاغذ، پتھر یا دھات وغیرہ پر بنائے جاتے ہیں (بیشتر بوٹا کے ساتھ مستعمل)۔

 بیلیں ہوں یا ہوں بوٹیاں، چبھتی ہیں کامدانیاں چند دوپٹے پھاڑ لوں، رکھی ہیں جامدانیاں (١٩٢٥ء، عالم خیال، شوق قدوائی، ٣٧)

٤ - ایک قسم کا کم عرض فیتا جس میں سونے چاندی اور ریشم یا سوت کے تاروں سے بیل بوٹے بنے ہوتے ہیں یا بنائے جاتے اور دوپٹے وغیرہ قیمتی لباس کے کناروں پر ٹانکے جاتے ہیں۔

 اس قدر رشک پری مائل مخموری ہے بیل بھی ہے جو دوپٹے میں تو انگوری ہے (١٨٤٣ء، دیوان رند، ٢، ٢٩٩)

٥ - سلسلہ، نسل، آل اولاد۔

 اب ختم ہوتا ہے یہ خط پھولو پھلو، سکھ سے رہو بیلیں بڑھیں، گودی بھرے بیٹا ہو پیدا چاند سا (١٩١٠ء، لڑکیوں کی انشا، ٧٧)

٦ - قد و قامت۔

"بٹیر تھا کہ الامان اچھا ڈیڑھ بالست کی بیل کا، یہ اونچا جنور" (١٩٥٤ء، اپنی موج میں، ٢١)

٧ - ایک سفید پھول، بیلا۔

بیل کے جملے اور مرکبات

بیلدار

بیل english meaning

any climbing or creeping plantcreeperclimbervine; tendril; offspringissuedescendants; stringsrowsor festoons of leaves hung around a room or tent; embroideryflowered tissuea block heada bulla foola grazea kind of crustaceous fruita kind of song generally sung in the morninga scratchan oxblockheadblockhead ; foolbullockcharity tipcharity-tipcreeping plantcreeping plant ; creeperembroideryfoollaceoffspringsoffspring|soxox ; bullocktip (given to singers, dacing girls etc.)tip (given to singers, dancing girls etc)tip (given to singers, dancing girls etc.) ; charity-tipto get the clothes washed quickly at a ghat without boiling them

شاعری

  • بدن میں پھیل گیا سرخ بیل کی مانند
    وہ زخم سُوکھتا کیا‘ جس کا چارہ گر ہی نہ تھا
  • لان میں ایک بھی بیل ایسی نہیں جو دیہاتی پرندے کے پر باندھ لے
    جنگلی آم کی جان لیوا مہک جب بلائے گی واپس چلاجائے گا
  • دیکھ بیل بھینساں کوں شیرنی سٹا
    بغیر گانس ان کوں نہ لاکے بٹھا
  • سو بھیجے پھرا بیل کرلے دھندا
    لیا گدڑے کوں پاگا میں اپنے بندا
  • ہریک بیل نے مینڈ پھانسی دھرے
    پر یک جھاڑ رہزن ہو آنٹی کرے
  • جونکیں، بھینسیں، گوھیں، جھینگے، مرغابی، بطخ، بیل انبر
    کیا لاچی پروی اور بھنور کیا کچھ مچھ اور کیا جی جنتر
  • اغلب کہ اے عزیز وہ جنگل کی ہے جڑی
    ہوتی ہے جس کی بیل ببولوں آپر پڑی
  • جونکیں، بھینسیں، گوہیں، جھینگے، مرغابی، بطخ، بیل انبر
    کیا لاچی، پروی اور بھنور کیا کچھ، مچھ اور کیا جی جنتر
  • وہ رنگیں جھالردار رتھیں وہ بیل بہت جن کے اونچے
    یہ ٹھاٹھ رکھا دروازے پر اور بغدی بوجھ اٹھانے کے
  • ہیں یہ امراض سب بچند اقسام
    کوئی لکھتا ہے بیل کوئی خنام

محاورات

  • آ بیل مجھے بھکوس میں تجھے بھکوسوں۔ آ بیل مجھے مار
  • آ بیل مجھے مار
  • آبیل مجھے مار
  • آسوج بیلا دن دھوپ رات پالا
  • آنڈو بیل جی کا جوال
  • اپنا بیل کلہاڑی ناتھب
  • اپنا بیل کلہاڑی ناتھیں
  • اس کے بھاگ بڑے البیلے۔ جو دولت میں کھائے کھیلے
  • البیلی نے پکائی کھیر ۔ دودھ کی جگہ ڈالا نیر
  • البیلی نے پکائی کھیر دودھ کی جگہ ڈالا نیر

Related Words of "بیل":