فٹ نوٹ
{ فُٹ + نوٹ (و مجہول) }
تفصیلات
iانگریزی زبان سے مرکبی شکل کے ساتھ اردو میں داخل ہوا جو ماخذ زبان کے دو اسما |فٹ| اور |نوٹ| کے بالترتیب ملنے سے متشکل ہوا اور اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ اپنے اصل معنوں میں بطور اسم مستعمل ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٩٢ء کو "لیکچروں کا مجموعہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر )
اقسام اسم
- جمع استثنائی : فُٹ نوٹس[فُٹ + نوٹس (و مجہول)]
- جمع غیر ندائی : فُٹ نوٹوں[فُٹ + نو (و مجہول) + ٹوں (و مجہول)]
فٹ نوٹ کے معنی
١ - وہ تشریح جو ذیل میں درج کی جاتی ہے، ذیلی نوٹ، پاورق، حاشیہ۔
"دو چار مقام پر ایک آدھ لفظ پڑھا نہیں گیا اس کے متعلق فٹ نوٹ میں حسب ضرورت صراحت کر دی ہے۔" (١٩٨٧ء، اردو، کراچی، مارچ، ٧)
انگلش
["foot note"]