فکاہیہ کالم کے معنی
فکاہیہ کالم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ فُکا + ہِیَہ + کا + لَم }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ صفت |فکاہی| کے بعد انگریزی زبان سے دخیل اسم |کالم| لانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٩٦٩ء کو "جنگ کراچی" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
فکاہیہ کالم کے معنی
١ - [ صحافت ] اخبارات و رسائل کا وہ کالم یا حصہ جو مزاحیہ اور ظریفانہ تحریروں کے لیے مخصوص ہو۔
"اس کالم کو فکاہی کالم یا فکاہیہ کالم کہتے ہیں۔" (١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ١٣٦)