قطعۂ آراضی کے معنی
قطعۂ آراضی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ قَطِ + عَہ + اے + آ + را + ضی }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |قطعہ| کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے لیے ہمزہ زائد لگایا اور عربی زبان سے ہی اسم |آراضی| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٣٤ء میں "قرآنی قصے" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
قطعۂ آراضی کے معنی
١ - قطعۂ زمین، زرعی زمین، کھیت۔
"مختصر قطعہ اراضی کی بنا پر مشینی کاشت بھی ممکن نہیں ہوتی۔" (١٩٧٧ء، معاشی جغرافیہ پاکستان، ٧٧)