فکری تحریک کے معنی
فکری تحریک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ فِکْ + ری + تَح + رِیک }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق صفت |فکری| کے ساتھ اسی زبان میں (ثلاثی مزیدفیہ کے باب سے) مشتق اسم |تحریک| کا اضافہ کرنے سے مرکب نسبتی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٥ء کو "اردو ادب کی تحریکیں" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
فکری تحریک کے معنی
١ - نظریاتی تحریک، نظریاتی اصولوں پر مبنی کوئی تحریک۔
"کچھ عرصہ قبل میں نے اپنے ایک مقالے "اردو ادب کی چند فکری تحریکیں" میں ادب اور جمود . کے سوال کو سمجھنے کی کوشش کی تھی۔" (١٩٨٥ء، اُردو ادب کی تحریکیں، ٣٢)