فیشن پرستی کے معنی
فیشن پرستی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ فَے (ی لین) + شَن + پَرَس + تی }
تفصیلات
iانگریزی زبان سے دخیل اسم |فیشن| کے بعد فارسی مصدر |پرستیدن| سے مشتق لاحقہ کیفیت پرستی لانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٥٣ء کو "انسانی دنیا پر مسلمانوں کے عروج و زوال کا اثر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : فَیشَن پَرَسْتِیاں[فَے (ی لین) + شَن + پَرَس + تِیاں]
- جمع غیر ندائی : فَیشَن پَرَسْتِیوں[فَے (ی لین) + شَن + پَرَس + تِیوں (و مجہول)]
فیشن پرستی کے معنی
١ - نئے رواج کے مطابق لباس و آرائش اور طور طریقہ اختیار کرنا فیشن کے مطابق عمل کرنا۔
"صرف ایک ہی لگن سب کے دل سے لگی تھی کہ جس طرح ممکن ہو زیادہ مال سمیٹنا چاہیے اور اس کو فیشن پرستی عیش پرستی اور اپنی من مانی خواہشات کے پورا کرنے میں خرچ کیا جائے۔" (١٩٥٣ء، انسانی دنیا پر مسلمانوں کے عروج و زوال کا اثر، ٤٣)