قائم و دائم کے معنی
قائم و دائم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ قا + اِمو (و مجہول) + دا + اِم }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ صفت |قائم| کے ساتھ اردو حرف ربط |و| لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم |دائم| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت اور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٠٣ء میں "گنج خوبی" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی
قائم و دائم کے معنی
١ - ہمیشہ باقی رہنے والا، بہت دیر تک برقرار رہنے والا۔
"غلامی کے عمل کو قائم و دائم رکھنے کے لیے وہ رعیت کی زندگی کے تمام پہلوؤں کو متاثر کرتا ہے۔" (١٩٨٦ء، تاریخ اور آگہی، ١١١)