زہریلا پن کے معنی

زہریلا پن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ زَہ + ری + لا + پَن }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |زہریلا| کے ساتھ |پن| بطور لاحقۂ اسمیت لگانے سے مرکب |زہریلا پن| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٠ء کو "دیوار کے پیچھے" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : زَہْرِیلے پَن[زَہ + ری + لے + پَن]

زہریلا پن کے معنی

١ - زہر کی خاصیت، زہر کا اثر۔

"وہسکی کا زہریلا پن خلیوں میں محفوظ آکسیجن کا گلا گھونٹ رہا ہے۔" (١٩٨٠ء، دیوار کے پیچھے، ٨)