قبلہ کے معنی
قبلہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ قِب + لَہ }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے اردو میں معنی و ساخت کے اعتبار سے من و عن داخل ہوا اور بطور اسم استعمال کیا جاتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ملنا","سامنے یا مقابل کی چیز","سمتِ مسجدِ حرام","سمت کعبہ","سمتِ کعبہ","طنزاً بہت چالاک آدمی","وہ جگہ جس کی طرف منہ کرکے مسلمان نماز پڑھتے ہیں","وہ سمت جدھر نماز پڑھتے وقت رخ کریں","کلمہ تظیم"]
قبل قِبْلَہ
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- ["واحد غیر ندائی : قِبْلے[قِب + لے]","جمع : قِبْلے[قِب + لے]","جمع غیر ندائی : قِبْلوں[قِب + لوں (واؤ مجہول)]"]
قبلہ کے معنی
["\"علامہ آرزو لکھنوی نے مؤدب ہو کر جواب دیا قبلہ زندگی کا کیا بھروسہ۔\" (١٩٨٩ء، جنگ، کراچی، ١٥ نومبر، ٩)","\"قبلہ ایک بات بتائیے گاندھی جی کے ساتھ ان کی بکری بھی تو تھی۔\" (١٩٨٤ء، زمیں اور فلک)","\"پیغمبر تو خلق کے حق پر یوں خوبی کیے ولے ہر کوئی نعمت نہیں لے سکے ہور اپسکوں اس مقام تے دور رکھے ہور جکوئی اور مقام ہور مقصود ہور قبلہ اپنا کیے سو پیغمبر سوں راضی ہوئے۔\" (١٦٠٣ء، شرحِ تمہیداتِ ہمدانی، (ترجمہ)، ١٧٢)"]
["\"قبلہ رو ہو کر مرد مومن کی طرح خندہ پیشانی سے داعئی اجل کو لبّیک کہا۔\" (١٩٨٣ء، نایاب ہیں ہم، ٢٧)"]
قبلہ کے مترادف
جناب, کعبہ
آگے, پہلو, جناب, حضرت, حضور, سامنے, طرز, طرف, طریقہ, قبَلَ, مقابل, کعبہ, یروشلم
قبلہ کے جملے اور مرکبات
قبلہ و کعبہ, قبلہ رو, قبلہء حاجات, قبلہ گاہ, قبلۂ انام, قبلہ پرست, قبلۂ حاجات, قبلہ رخ, قبلۂ سجود, قبلۂ عالم, قبلۂ کونین, قبلۂ مجازی, قبلۂ مقصود, قبلہ نما
قبلہ english meaning
direction in which Muslims turn in prayeretc|Qiblah|the Holy Ka|abatitle of respect for eldervenerable person
شاعری
- کیا کیا لقب ہیں شوق کے عالم میں یار کے
کعبہ لکھوں کہ قبلہ اُسے یا خدا لکھوں - قبلہ کہتے کہتے ہاجی ہوگیا
پاس ظاہر چھوڑ پاجی ہوگیا - دل حیدر کا صدقہ کعبہ ہے قبلہ نما جس کا
مجھے محسوب کر پایہ شناسان محمد میں - پتلی بسان قبلہ نما بیقرار ہے
گریاں ہیں وہ یہ گردش لیل و نہار ہے - آیا ہے ابر جب کا قبلہ سے تیرہ تیرہ
مستی کے ذوق میں ہیں آنکھیں بہت ہی خیرہ - ہے پرے سرحد ادراک سے اپنا مسجود
قبلے کو اہل نظر قبلہ نما کہتے ہیں - کعبہ ہو یا کنشت ہو اس سے غرض نہیں
مجھ کو تو ایک قبلہ حاجات چاہیے - اے خدا وند قبلہ حاجات
بارک اللہ ضاعف الحسنات - آنکھوں کے تلے صورت بانوے عجم تھی
پتلی صفت قبلہ نما سوے حرم تھی - قبلہ و کعبہ خدا وند و ملاذ و مشفق
مضطرب ہو کے اسے میں نے لکھا کیا کیا کچھ
محاورات
- ادھر قبلہ ادھر قبر (- قطب) بی ختیجہ سووے (- موتے) کدھر
- ادھر قبلہ ادھر قبر بی خدیجہ موتیں کدھر۔ ادھر قبلہ ادھر قطب بی خدیجہ سووے کدھر
- قبلہ و کعبہ سمجھنا
- قبلہ کی طرف منہ ہونا
- قبلہ ہو تو منہ نہ کروں
- منہ قبلہ کی طرف پھر جانا