قبلہ رو کے معنی

قبلہ رو کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ قِب + لَہ + رُو }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |قبلہ| کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ اسم |رو| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٧٣٩ء میں "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["قبلہ کی سمت","قبلہ کی طرف یا سمت","وہ جو قبلہ کی طرف منہ کئے ہو","وہ شخص یا چیز جو قبلہ کی طرف منہ کئے ہوئے ہو"]

اسم

صفت ذاتی

اقسام اسم

  • جمع : قِبْلَہ رُویاں[قِب + لَہ + رُو + یاں]

قبلہ رو کے معنی

١ - قبلے کی طرف، قبلے کی جانب۔

 مزہ گناہ کا جب تھا کہ با وضو کرتے بنوں کو سجدہ بھی کرتے تو قبلہ رو کرتے (١٩٢٧ء، آیات وجدانی، ٢٦٢)

٢ - قبلے کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنے والے، اہل قبلہ، مراد : مسلمان۔

 اس قبلہ رو جماعت کا انتشار دیکھو اس باغ میں خزاں کی اکبر بہار دیکھو (١٩٢١ء، کلیات اکبر، ٤٠٩:٣)

شاعری

  • اگر ان عاشقوں کو جاں بحق تسلیم کرنا ہے
    مسلماں ہیں بٹھالے زیر خنجر قبلہ رو پہلے

Related Words of "قبلہ رو":