قد و قامت کے معنی

قد و قامت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ قَدو (و مجہول) + قا + مَت }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |قد| کے ساتھ |و| حرف عطف ملانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم |قامت| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٤٥ء میں "قصہ بے نظیر" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

قد و قامت کے معنی

١ - جسامت، ڈیل ڈول۔

"مرحوم ناصر شکل و صورت قد و قامت اور انداز متکلم کے لحاظ سے ایک متاثر کن شخصیت کے مالک تھے۔" (١٩٨٢ء، آتش چنار، ٧٩٦)