قبلہء حاجات کے معنی

قبلہء حاجات کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ قِب + لَہ + اے + حا + جات }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |قبلہ| کے ساتھ کسرہ صفت لگانے کے لیے ہمزہ زائد لگایا اور عربی زبان سے ہی اسم |حاجت| کی جمع |حاجات| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٨٠ء میں "کلیات سودا" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر )

قبلہء حاجات کے معنی

١ - حاجتوں کا پورا کرنے والا، کلمہ تعظیمی بزرگ یا عزیز شخص کے لیے (گاہے مزاجاً یا طنزاً بھی)

 شب کو میخانے میں کیوں پہنچے تھے اے حضرت شیخ کہیے اچھی تو کٹی قبلۂ حاجات کی رات (١٩٣٢ء، ریاض رضواں، ١١٣)

قبلہء حاجات english meaning

["what is looked to for the attainment of (one|s) necessities or desires; one who supplied (another|s) needs"]