قدم قدم پر
{ قَدَم + قَدَم + پَر }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |قدم| کی تکرار کے ساتھ حرف ربط |پر| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٩٤٦ء میں مہذب اللغات میں حوالہ "جلیل" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
متعلق فعل
قدم قدم پر کے معنی
١ - ہر ایک قدم پر، ہر ہر جگہ پر۔
"اگر وہ اپنا یہ فریضہ . ادا کرنے کا عہد کر لیں تو قدم قدم پر ہونے والے جان لیوا حادثات کم ہو سکتے ہیں۔" (١٩٨٧ء، جنگ، کراچی، ٨/دسمبر، ٣)