قدیم کے معنی

قدیم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ قَدِیم }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں معنی و ساخت کے اعتبار سے بعینہ داخل ہوا اور بطور صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پہلے آنا","پرانے زمانے کا","جس کی ابتدا انتہا نہ ہو","ہمیشہ کا"]

قدم قَدِیم

اسم

صفت ذاتی

اقسام اسم

  • جمع : قُدَما[قُدَما]

قدیم کے معنی

١ - پُرانا، پُرانے زمانے کا۔

"گھر قدیم وضع کا تھا مگر پانچ سو سال پرانا ہرگز نہ لگتا تھا۔" (١٩٨٣ء، خانہ بدوش، ٤٢٨)

٢ - جس کی کوئی ابتدا نہ ہو، ہمیشہ کا، ازلی، جس سے پہلے عدم یا حدوث نہ ہو۔

 ہیں کلام اللہ کے الفاظ حادث یا قدیم اُمتِ مرحوم کی ہے کس عقیدے میں نجات (١٩٣٨ء، ارمغانِ حجاز، ٢٢٧)

٣ - ازلی و ابدی، سرمدی۔

"وجود میں بھی اور قدیم ہونے میں بھی وہ تنہا ہے۔" (١٩٥٦ء، مناظر احسن گیلانی، عبقات، ١)

٤ - آبائی، جدی، موروثی۔

"اتفاق دیکھیے کہ پرانے قدیم کاغذات میں مجھ کو حکیم مومن خان مومن دہلوی کی ایک قلمی تصویر ملی۔" (١٩٢٨ء، مضامین فرحت، ١٣٣:١)

قدیم کے مترادف

پرانا, کلاسک, کلاسیکی, کہنہ, مزمن

آبائی, ابدی, ازلی, پرانا, جاوداں, جدّی, دائمی, دیرینہ, غیرفانی, قَدَمَ, لافانی, موروثی, کہن, ہمیشہ

قدیم کے جملے اور مرکبات

قدیم طرز, قدیم نباتاتی, قدیم یونان

قدیم english meaning

(col قدیمی qadi|mi) oldancientantiquatedantiquated outmoded |~A قدم |bygoneformerold or ancient

شاعری

  • اُس ظلم پیشہ کی یہ رسم قدیم ہے گی
    غیروں پہ مہربانی یاروں سے کینہ جوئی
  • قدیم قصبوں میں کیسا سکون ہوتا ہے
    تھکے تھکائے ہمارے بزرگ سوتے ہیں
  • بہت جدید ہوں لیکن یہ میرا ورثہ ہے
    اسی قدیم گلی سے مجھے گزرنا ہے
  • تازہ نہیں ہے نشہ فکر سخن مجھے
    تریاکی قدیم ہوں دور چراغ کا
  • او نور قدیم میں قدیم جان
    حادث میں حدوث ہیں تو پہچان
  • دل کو ازل سے ربط ہے وابستگی کے ساتھ
    جب تو نہ تھا تو عاشق حسن قدیم تھا
  • غنچوں میں کیا ہے بوے راز قدیم تیری
    آرام گاہ ہے کیا باغ نعیم تیری
  • رہ و رسم ناز پیارے ہے قدیم طور خوباں
    پہ نہ اس قدر کہ جی کا کسی کے زیاں ہووے
  • نوی نئیں قدیم عورتاں کی ہے چال
    پھریں کوئی راتاں کو، بولیں چھنال
  • جب قریب قدیم ہو حادث
    لا بد اس کا فنا اثر ہونا

محاورات

  • دوست قدیم شراب کہنہ
  • قدیمان خود را بیفزائے قدر

Related Words of "قدیم":