قرۃ العین

{ قُر + رَتُل (ا غیر ملفوظ) + عَین (ی لین) }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |قرۃ| کے ساتھ |ال| بطور حرف تخصیص لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم |عین| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٥٩١ء میں "گل و صنوبر" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

قرۃ العین کے معنی

١ - روشنی چشم، آنکھوں کی ٹھنڈک، راحت جان : مراد : بیٹا یا بیٹی۔

 قرۃ العین بنی ملحمہ یہ جنود رحمۃ اللعالمین (١٩٧٥ء، خروش خم، ١٠)

٢ - قرۃ العین ایک روئیدگی ہے کہ رُکے ہوئے پانی میں پیدا ہوتی ہے۔ (خزائن الادویہ، 193:5)

انگلش

["brightness or cheerfulness of the eye; cheerfulness","tranquillity"]