قسمت کا دھنی

{ قِس + مَت + کا + دَھنی }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |قسمت| کے ساتھ |کا| بطور حرف اضافت لگانے کے بعد سنسکرت زبان سے ماخوذ صفت |دھنی| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے ١٨٤٦ء میں "کلیات آتش" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

قسمت کا دھنی کے معنی

١ - خوش قسمت؛ صاحب اقبال؛ خوش نصیب؛ بھاگوان؛ تقدیر والا۔

"اچھی کتاب ختم ہو جائے تو سمجھو قسمت کے دھنی ہو۔" (١٩٨٧ء، بازگشت و باز یافت، ١٥٩ N a fortunate or lucky peron)