قسمت کا سکندر

{ قِس + مَت + کا + سِکَن + دَر }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |قسمت| کے ساتھ |کا| بطور حرف اضافت لگانے کے بعد فارسی زبان سے ماخوذ اسم |سکندر| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے ١٩٣٦ء میں نارائن پرشاد ورما کی "شعاع مہر" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

قسمت کا سکندر کے معنی

١ - بڑا خوش نصیب، بھاگوان۔

 کبھی ہاتھوں میں رہتا ہے کبھی رہتا ہے زانوں پر تمہارا آئینہ بھی اپنی قسمت کا سکندر ہے (١٩٣٦ء، شعاع، مہر، نارائن پرشاد ورما، ١٣٠)