قطب ستارہ کے معنی
قطب ستارہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ قُطْب + سِتا + رَہ }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |قطب| کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ اسم |ستارہ| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٥١ء میں "سیر افلاک" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
قطب ستارہ کے معنی
١ - وہ روشن تارا جو شمال کی طرف نظر آتا ہے، اس کی وجہ سے سمت کی شناخت میں مسافروں اور جہاز رانوں کو مدد ملتی ہے۔
"قطب تارے کو مرکزی تارہ بھی کہہ سکتے ہیں۔" (١٩١٥ء، رموز فطرت، ٢٣٥)